ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 284
284 کے نتیجہ میں وہ مدد کریں گے ان کے دل تبدیل کئے جائیں گے۔انکو توفیق عطا کی جائے گی، اس لئے تو یہ نہ سمجھنا کہ کسی انسان کے زیر احسان آرہا ہے بلکہ دعا کے نتیجہ میں یہ مدد خالصتا" اللہ ہی کی طرف سے ہوگی۔عام روز مرہ کے سفر کی دعا دوسرا اس دعا کا ایک تعلق عام روز مرہ کے سفروں سے بھی ہے اور قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ قرآنی دعائیں وسیع معانی رکھتی ہیں اور مختلف حالات پر چسپاں ہو سکتی ہیں اور ہوتی رہتی ہیں۔اس لئے قرآن کریم کی جو دعائیں خاص مواقع سے بھی تعلق رکھتی تھیں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور آپ کے صحابہ انکو مختلف ملتے جلتے مواقع پر بھی استعمال کیا کرتے تھے اور ان سے استفادہ کرتے تھے۔پس روز مرہ کے سفروں میں یہ دعا بہت ہی مفید ہے اور میں نے خود اس کا تجربہ کر کے دیکھا ہے اور حیرت انگیز طور پر اس دعا کے نیک اثرات کا مشاہدہ کیا ہے۔ایک دفعہ میرا خیال تھا کہ اس موضوع پر جماعت سے الگ خطاب کروں کہ دعا کے نتیجہ میں سفروں میں جو حیرت انگیز سہولتیں میسر آتی ہیں وہ اتفاقی حادثات کے نتیجہ میں نہیں ہوتیں بلکہ ایسا مسلسل نصرت الہی کا سلسلہ جاری ہو جاتا ہے کہ کوئی معمولی عقل کا انسان بھی یہ محسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ اس میں غیبی ہاتھ ہے لیکن چونکہ اس سلسلہ مضامین میں اتنے لمبے عرصہ کے لئے ایک دوسرے مضمون کی گنجائش نہیں ہے اس لئے آئندہ کسی وقت انشاء اللہ اس حصہ کو آپ کے سامنے رکھوں گا۔مراتب کی بلندی کی دعا اس دعا کا ایک اور بہت ہی اہم مفہوم انسان کے مراتب سے تعلق رکھتا ہے۔انسان ہمیشہ حالتیں بدلتا رہتا ہے۔ایک حالت سے نکل کر دوسری حالت میں داخل ہوتا ہے۔یہ حالت بدی سے اچھائی کی طرف بھی حرکت کر سکتی ہے اور اچھائی سے بدی کی طرف بھی حرکت کر سکتی ہے یعنی اس حالت کا بدلنا بدی سے اچھائی کی طرف بھی ہو سکتا ہے اور اچھائی سے بدی کی طرف بھی ہو سکتا ہے۔پس خدا تعالٰی نے جہاں یہ دعا