ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 254
254 ہے۔اس لئے دعا ہی کے ذریعے ان نعمتوں کی حفاظت کی مدد مانگنی چاہئیے۔رہنا اغفر لي ولوالد يا اے خدا مجھے بھی بخش دے، میرے والدین کو بھی۔یہاں توازن پیدا کیا گیا ہے اور اولاد کے لئے جو دعا مانگی گئی تو اس کے مقابل پر فرمایا والدین کو بھی یاور کھا کرو۔والدین کے لئے بھی دعا کیا کرو۔ولوالدي میں نماز کے قیام کی دعا نہیں کیونکہ وہ فوت ہو چکے ہیں اور اکثر صورتوں میں ہو چکے ہوتے ہیں یا بعض صورتوں میں فوت ہو چکے ہوتے ہیں۔اس لئے والدین کے لئے قیام نماز کی دعا نہیں ملے گی بلکہ بخشش کی دعا ملے گی۔ویلمومنین اور مومنوں کے لئے بھی۔يوم يقوم الحساب جس دن کہ حساب کتاب کیا جائے۔یہ ایک ایسا مضمون ہے جس کے متعلق آئندہ کبھی گفتگو کی ضرورت پیش آئے گی کہ ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے والد کے لئے جو دعا کی تھی جس کے متعلق خدا تعالٰی فرماتا ہے کہ اس کو خصوصی اجازت دی گئی تھی تو اس کے بعد پھر اس دعا کا کیا مطلب ہے کہ ویوالدي میرے والدین کے لئے بھی۔کیا یہ وہی دعا ہے اس کے بعد خدا نے منع فرمایا یا یہ دعا کوئی اور مفہوم رکھتی ہے اور اسی طرح حضرت نوح کی دعا بھی ہمیں انہیں لفظوں میں ملتی ہے کہ دَلِوَالِدَي مجھے بھی بخش دے اور میرے والدین کو بھی بخش دے اور ایک جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس نبی یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم اور ان کے ماننے والوں کے لئے یہ جائز قرار نہیں دیا کہ ان يَسْتَغْفِرُوا لِلْمُشْرِكِيْنَ وَلَوْ كَانُوا أُولِي قُربى که خواه وه اقرباء ہی کیوں نہ ہوں یعنی صرف والدین کا ذکر نہیں ، دوسرے اقرباء بھی شامل ہیں کہ اگر وہ مشرک ہوں تو ان کے لئے استغفار نہیں کرنا۔تو یہ ایک مضمون ہے جو بعض دفعہ پوچھتے بھی ہیں کہ اب نماز میں ہم یہ دعا پڑھتے ہیں۔ہندوؤں سے اگر کوئی مسلمان ہوا ہو اور اس کے والدین مشرک ہوں تو کیا وہ نماز میں وہ دعا نہیں پڑھے گا اور پھر سوال یہ ہے کہ کیا صحابہ یہ دعا نہیں پڑھا کرتے تھے جن میں سے اکثر کے والدین مشرکین تھے تو یہ ایک مزید تحقیق طلب مضمون ہے۔اس کے کچھ حصوں پر تو میں نے نظر ڈالی ہے اور کچھ مفہوم سمجھ آیا ہے لیکن ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔آئندہ دوست