ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 252 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 252

252 بڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد بشارت کیا ہے اک دل کی غذا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي لپس بار بار اللہ تعالیٰ اپنے پاک بندوں کی دعاؤں کو سنتا ہے اور ان کی دعاؤں کے مطابق پھل لگاتا ہے اور جب وہ پھل نکلتے ہیں تو بتاتے ہیں کہ ہاں وہ دعائیں بھی سچی تھیں اور یہ پھل بھی بچے نکلے۔دعاء اولاد والدین اور مومنوں کی بخشش کی دعا جس اب میں آخر پر (گو مضمون کا ابھی آخر تو نہیں آیا، ابھی کافی ہے لیکن باقی آئندہ انشاء اللہ) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ہی ایک دعا پڑھتا ہوں۔حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا کی : رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوة ومِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَ تَقَبلُ دُعَاء رَبَّنَا اغفر لي ولوالدي وللمؤمنينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ ابراهیم : ۱-۴۲) کہ اے خدا مجھے اور میری اولاد کو نماز پر قائم رکھ۔ربنا وتقبل اور ہمارے رب ضرور ہماری دعا قبول کرلے۔رَبَّنَا اغْفِرْلي ولوالدي اے خدا مجھے بھی بخش دے اور میرے والدین کو بھی بخش دے۔ولِلْمُؤْمِنین اور مومنوں کو بھی بخش دے۔يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ ون حساب کتاب کیا جائے گا۔یہاں یہ مضمون بیان کیا گیا ہے کہ باوجود اس کے کہ پیدائش سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ دعا مانگی تھی کہ میں نیک اولاد چاہتا ہوں۔نماز پڑھنے والی اولاد چاہتا ہوں۔اسی لئے میرے گھر کے پاس جہاں نہ پانی تھا نہ خوراک کا کوئی انتظام تھا اپنے نوزائیدہ بچے کو چھوڑ دیا کہ وہ تیری عبادت کرے اگر غذا کی اور دنیاوی لذتوں کی خواہش ہوتی تو ان آباد جگہوں سے لیکر اس ویران جگہ میں کیوں آتا۔یعنی اس میں نیت کی صداقت کتنی گہری اور کتنی صفائی کے ساتھ ظاہر ہو رہی ہے اور اس دعا کو خدا نے قبول بھی فرما لیا۔اس کے باوجود جب تک زندگی کا سانس ہے یہ دعا جاری رہنی