ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 229 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 229

229 تعالٰی رب ہے یعنی کسی چیز کو ایک حالت میں نہیں رہنے دیتا۔جس چیز کو اپنے ہاتھ میں لیتا ہے اسے ترقی دیتا رہتا ہے، اسے آگے بڑھاتا رہتا ہے، اس کی تکمیل فرماتا رہتا ہے۔خدا کے ساتھ ایک دائمی ارتقاء کا تعلق ہے جو اس کی ربوبیت کی صفت سے ظاہر ہوتا ہے اور ربوبیت کی صفت سے تعلق رکھتا ہے۔ہیں الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ شکر ہے ہم نے سب کچھ حاصل کر لیا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو رب ہے اور ہمیشہ ترقی دیتا رہتا ہے۔پس ان مقامات پر فائز ہونے کے باوجود ہم مزید ترقیات کے خواہاں ہیں۔پس اے خدا! اپنی ربوبیت کا جیسا سلوک تو نے دنیا میں ہم سے فرمایا آخرت میں بھی ریوبیت کا یہ سلوک ہم سے جاری رکھنا۔اس دعا کے بعد میں آج کے خطبے کو ختم کرتا ہوں۔باقی انشاء اللہ جیسا کہ میں نے گزارش کی ہے اگلے خطبے میں اس مضمون کو جاری رکھیں گے۔In واخر دعويهُمْ آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ