ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 190 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 190

190 صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی دعائیں نہیں حالانکہ بہت سی دعائیں جن میں نام نہیں لیا گیا اور بعض ایمان والوں کی دعائیں بتائی گئی ہیں وہ دعائیں وہ ہیں جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ اور آپ کے ساتھیوں کی دعائیں تھیں اور بہت سی ایسی دعائیں ہیں جو خداتعالی نے خود آپ کو مخاطب کر کے سمجھائیں کہ یہ دعا مجھ سے کیا کرو۔یہ ساری دعائیں قرآن میں محفوظ ہیں۔ان کے علاوہ اور بھی دعائیں ہیں جن کا قرآن میں تفصیل سے ذکر نہیں ملتا لیکن مضمون موجود ہے ان دعاؤں کا انشاء اللہ بعد میں ذکر کروں گا۔ایک دعا یہ بتائی : آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا اُنْزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ، كُلَّ آمَنَ بِاللهِ وَمَلَيْكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ (البقرة : ۲۸۷) دیکھو ! محمد رسول الله خداتعالی کی ہر اس چیز پر ایمان لے آئے، ہر اس بات پر ایمان لے آئے ہر اس حکم پر ایمان لے آئے جو ان کی طرف نازل کی گئی اور ان کے ساتھ ہی ان پر ایمان لانے والے بھی خدا کی کامل دتی پر ہر طرح سے ایمان لے آئے۔یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ و علی آلہ وسلم کے پیچھے چل چل کر جن جن باتوں پر وہ ایمان لاتے گئے آپ کے صحابہ آپ کے غلام بھی ان باتوں پر ایمان لاتے چلے گئے۔كُلٌّ آمَنَ يا لو وَ مَلَيْكَتِهِ وكتبه ورسلیم یہ سب کے سب وہ ہیں جو اللہ پر بھی ایمان لائے ملائکہ پر بھی ایمان لائے اور کتابوں پر بھی ایمان لائے اور خدا تعالیٰ کے رسولوں پر بھی ایمان لائے اور یہ اقرار کیا۔لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُسُلِیہے کہ جہاں تک وحی کی عظمت کا تعلق ہے، جہاں تک تیرے فرمان کے احترام کا تعلق ہے ہم کسی بڑے چھوٹے رسول کی وحی میں فرق نہیں کریں گے۔جو حکم تیری طرف سے آئے گا وہ کسی طرح ہم تک پہنچے ، خواہ بڑے رسول کے ذریعہ پہنچے یا چھوٹے رسول کے ذریعہ پہنچے ہم تو تیرے حکم پر نگاہ کرنے والے ہیں اس لئے جہاں تک وحی کے احترام کا تعلق ہے اس میں ہم کوئی فرق نہیں کریں گے۔کوئی رسول زیادہ قابل احترام ہے اور کوئی رسول کم قابل احترام ہے اس بحث میں نہیں پڑیں گے اور پھر وقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وإليك المصير اے خدا! ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کر دی یعنی جو کچھ ہم نے سنا اس سب پر ہم ایمان بھی لائے اور ہم اطاعت کے لئے حاضر ہو گئے اور عمل کرنا