ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 184
184 واقف ہے۔ان کے رازوں سے واقف ہے۔ان نیتوں سے واقف ہے جو دعاؤں سے پہلے ہوتی ہیں اور جن کے نتیجے میں دعائیں اٹھتی ہیں۔دَتَنَاوَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لك اے خدا! اس عبادت کے گھر کا کیا فائدہ؟ اگر ہم بنانے والے خود تیرے حضور مسلمان نہ ٹھہریں۔پس ہم دونوں کو اپنا فرمانبردار بنائے رکھنا۔مُسلِمَيْنِ لك ہمیشہ کے لئے اپنا فرمانبردار بنائے رکھنا۔وارثا منا سخنا اور فرمانبرداری کی حالت میں ہمیں عبادت کے راز بھی سکھانا اور قربان گاہیں بھی دکھانا۔منسک سے دونوں مراد ہو سکتے ہیں۔عبادت کا طریق بھی اور قربانی کا طریق اور وہ جگہیں جہاں انسان قربانی پیش کرتا ہے۔وَتُبْ عَلَيْنَا لیکن پھر ہم یہ عرض کرتے ہیں کہ ہم سے بخشش کا سلوک فرمانا ہماری توبہ کو قبول کرنا۔إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرحيم تو تو بے انتہاء توبہ قبول کرنے والا ہے اور بے حد رحم کرنے والا ہے۔پس نیکی کی دعاوں کے ساتھ یہ عاجزی اور انکساری کی گریہ وزاری بھی جاری ہے اور اعتراف ہے کہ ہم کچھ بھی نہیں ہم گنہ گار ہیں۔ہم نیکی کے جو کام بھی کرتے ہیں ان پر بھی ہمیں پورا یقین نہیں ہو سکتا جب تک تیری طرف سے رضامندی حاصل نہ ہو جائے کہ یہ نیکیاں قبول بھی ہوں گی کہ نہیں۔ربَّنَا وَ ابْعَثْ فِيْهِمْ رَسُوْلًا يَدُهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ اے خدا! ان لوگوں میں سے جو یہاں پیدا ہوں گے وہ عظیم الشان رسول برپا فرما - يَتْلُوا عَلَيْهِمُ ايْتِكَ جو تیری آیات ان پر تلاوت کرے گا۔وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ اور انہیں کتاب بھی پڑھائے گا اور اس کی حکمت بھی۔ویزگی اور ان کو پاک فرمائے گا۔انكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ يقينا تو غالب قدرتوں والا اور بڑی حکمتوں والا ہے۔غیر معمولی تقوی اور انکسار کے ساتھ کی جانے والی دعا یہ دعا کی وہ تان ہے جہاں جا کر یہ دعائوئی ہے، جہاں جا کر یہ دعا اپنے عروج تک پہنچی ہے اور اب سمجھ آئی کہ پہلی دعاؤں میں اس قدر تقویٰ کی باریک راہوں کی پیروی کیوں ہو رہی تھی؟ اتنا انکسار کیوں تھا؟ اتنی بار بار کی احتیاط کیوں تھی کہ اے خدا ہماری