ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 133
133 باشندوں پر ظلم کرتی ہیں ہر طاقت اور کمزور پر ظلم کر رہا ہے۔ایسی افرا تفری کے زمانے میں جبکہ طاقت کو گویا کہ یہ اختیار ہے کہ ہر قسم کے ظلم و ستم بجالائے اور کوئی اس کو روکنے والا نہ ہو۔ایسے دور میں قوموں کے تعلقات اس ظلم کے رشتے پر ہی قائم ہوتے ہیں۔آج امریکہ کا دنیا میں کوئی رقیب نہیں آج امریکہ کو خدا نے جہاں یہ توفیق بخشی ہے کہ اس کے مقابل پر اس کا کوئی رقیب نہیں رہا۔پہلے اگر مجبوریاں بھی تھیں تو اب مجبوریاں نہیں رہیں۔اس وجہ سے خدا نے اسے توفیق بخشی ہے کہ وہ بے دھڑک ہو کر دنیا میں انصاف قائم کرنے کی کوشش کرے تو یہ موقعہ پھر شاید کبھی ہاتھ نہ آئے۔آج اگر پہلے قدم غلط اٹھ گئے تو پھر دوبارہ ان غلط فیصلوں کی درستی ممکن نہیں رہے گی۔اس لئے میں جماعت کو خصوصیت کے ساتھ اس دعا کی طرف متوجہ کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہی ہے جو امریکہ کی قوم کو اس عظیم تاریخی سعادت حاصل کرنے کے بعد کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت ور قوم بن کے ابھری ہے، یہ سعادت عطا کرے کہ اس طاقت کو بنی نوع انسان اور خود اپنی عاقبت کے خلاف استعمال نہ کرے بلکہ انصاف قائم کرنے کی کوشش کرے اللہ تعالیٰ اس کے نتیجے میں اس طاقت کے زمانے) کو لمبا کر دیگا اور سینکڑوں سال تک دنیا کو امن نصیب رہے گا لیکن آثار ایسے ظاہر ہو رہے ہیں جن سے مجھے خطرہ ہے کہ شاید یہ نہ ہو سکے تو دوسری صورت میں تیسری دنیا کے لئے دعا کریں۔کمزور ملکوں کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کے دل میں انصاف پیدا کرے۔ان کے دل میں رحم پیدا کرے۔ان کو اپنی اخلاقی تعمیر نو کی توفیق بخشے کیونکہ طاقتور قوم کا طاقت سے مقابلہ نہیں ہو سکتا لیکن طاقت ور قوموں کا اخلاق کے ساتھ ضرور مقابلہ ہو سکتا ہے۔یہ راز ہے جو قرآن کریم نے ہمیں سمجھایا ہے۔پس اگر کوئی قوم اخلاقی لحاظ سے مضبوط ہو جائے اور اپنی نوک پلک درست کرنے اور اپنے اندر توازن پیدا کر لے اور حرص و ہوا سے باز آجائے اور قناعت کی زندگی بسر کرنا سیکھ جائے اور غربت میں ہی اپنی غریبانہ جنت بنانے کی اہلیت پیدا کر لے تو ایسی قوم پر دنیا کی کوئی طاقت حکومت نہیں کر سکتی۔اعلیٰ اخلاق سے بڑھ کر