ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 413 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 413

413 کا تصور بدل جاتا ہے اور کوئی نصیحت اس پر کام نہیں کر سکتی۔وہ اور رنگ میں دیکھے رہا ہوتا ہے ماں باپ اور رنگ میں دیکھ رہے ہوتے ہیں۔پس ایسی حالت میں دعاؤں انہی کا سہارا ہے اور دعا کے علاوہ اور بھی باتیں ہیں جو میں بعض دوسری جگہ بیان کرتا چلا آیا ہوں اور آئندہ بھی بیان کروں گا۔مگر ہمارا سب سے طاقتور سہارا دعا ہے اور دعاؤں سے میں سمجھتا ہوں یہ دعا جو میں نے آپ کے سامنے پڑھ کر سناتی ہے یہ امریکہ کے حالات میں اور باقی دنیا کے حالات میں بھی آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔اللہ تعالٰی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔اس دعا کا حق ادا کرتے ہوئے اس میں ڈوبتے ہوئے خاص سوز کے ساتھ اپنے لئے اپنی آئندہ نسلوں کے لئے دعا کیا کریں۔اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کو قبول فرمائے۔