ذوق عبادت اور آداب دُعا

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 287 of 528

ذوق عبادت اور آداب دُعا — Page 287

287 بنا چکے ہوں اور ہمیشہ اس دعا کی طرف ان کی توجہ رہے تو زندگی کا جو بھی مرحلہ پیش آئے گا، جس میں ایک حالت دوسری حالت میں تبدیل ہوتی ہے یہ دعا ان کے کام آئے گی۔حضرت ایوب کی بے کسی کی دعا اور وہ چند دعائیں جو اس کے بعد قرآن میں بیان ہوئی ہیں وہ میں بیان کر چکا ہوں۔اب حضرت ایوب کی اس دعا کی طرف آتا ہوں ، سورۂ انبیاء آیت ۸۴ میں اس کا ذکر ہے والوب إذْ نَادَى رَبَّةَ انّي مَسَّنِيَ الصُّرُ وانت ارحم الرحمين یاد کرو ایوب کو کہ جب اس نے بڑے درد سے اپنے رب کو پکارا کہ اے خدا مجھے تو بہت ہی دکھ پہنچ چکا ہے۔وانتَ اَرْحَمُ الرَّحِمِنِین اور میں جانتا ہوں کہ سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر تو رحم کرنے والا ہے۔حضرت ایوب کے حالات زندگی اس سلسلے میں حضرت ایوب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا مختصرا ذکر کرتا ہوں اور آپ کا تعارف بھی کرواتا ہوں کیونکہ بہت سے لوگ حضرت ایوب کے متعلق بہت کم جانتے ہیں۔حضرت ایوب، حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام سے پندرہ سو سال کے لگ بھگ پہلے پیدا ہوئے۔۱۵۵۰ کے قریب بیان کیا جاتا ہے اور حضرت موسیٰ علیہ الصلوة والسلام سے دو سو سال پہلے۔آپ کی شخصیت کے متعلق اختلافات پائے جاتے ہیں۔بعضوں کے نزدیک آپ بنی اسرائیلی نبی تھے اور بعضوں کے نزدیک آپ باہر کے کوئی نبی تھے جن کا ذکر وہاں ملتا ہے۔مسلمان مفسرین نے آپ کو شام کے علاقے میں پیدا ہونے والا بتایا ہے اور بائبل میں مقام کا ذکر ہے لیکن اس کا مجھے صحیح پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کس علاقے کا شہر ہے جس کی طرف آپ کو نسبت دی گئی ہے، غالباً عوض لفظ ہے جس کے متعلق میں ابھی تحقیق نہیں کر سکا کہ وہ کونسا علاقہ بتایا جاتا ہے۔بہر حال جہاں تک بائبل کی روایات کا تعلق ہے ان کا خلاصہ یہ بنتا ہے کہ حضرت ایوب کو خدا تعالیٰ نے بہت سی نعمتیں عطا فرمائیں، دنیاوی اموال بھی، ریوڑ، گلے ہر قسم کے جانور بیوی بچے بہت ہی خوشحالی عطا فرمائی اور اس وقت علاقہ کے امیر ترین انسانوں