زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 72 of 348

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 72

زریں ہدایات (برائے طلباء ) 72 جلد چهارم انسان اس کی حمد کئے بغیر کس طرح رہ سکتا ہے۔انسان اُسی وقت اللہ تعالیٰ کی حمد سے کنارہ کشی کرتا ہے جب وہ دوسرے عالموں سے اندھا ہوتا ہے۔وہ دکھوں کو دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے ہوتا کہ بس انہی دکھوں میں ہم مر جائیں گے۔ان کا کوئی علاج ، ان کا کوئی بدلہ اور ان کے معاوضہ میں کوئی رحمت کا سامان نہیں۔لیکن اگر وہ اس پردہ کو اٹھا کر دیکھے جو اس جہان اور اگلے جہان میں حائل ہے تو وہ بے اختیار کہے اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ اگر ای عالم کا وہ خدا ہو تا تب تو انسان کہہ سکتا تھا اس عالم میں خدا نے ہمارے لئے سکھ کا تو کوئی سامان پیدا نہیں کیا گو یہ بھی غلط ہے، گو یہ بھی نادانی ہے مگر اس کے علاوہ جب اس نے اور عالم بھی پیدا کئے ہوئے ہیں جن کو دیکھنے یا جنہیں حاصل کرنے کے بعد کوئی رنج اور کوئی دیکھ انسان کو نہیں رہتا تو بہر حال انسان یہ کہنے پر مجبور ہے کہ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔اللہ تعالیٰ نے خوشیوں اور امنگوں کے پورا ہونے کے لئے ایک اور دنیا پیدا کی ہوئی ہے۔اگر تم اپنے لئے اس دنیا کو پیدا کرو جو روحانی دنیا ہے تو جس وقت دکھ تمہارے سامنے آئیں گے اور تمہارے لئے جہنم پیدا کرنا چاہیں گے وہ دنیا اس جہنم کو جنت میں بدل دے گی اور دنیا کے دوزخ کو دبا دے گی ، بجھا دے گی ، مٹادے گی اور ہمیشہ کے لئے نابود کر دے گی۔لیکن یا درکھو اس جنت کے حصول کی تیاری کا وہی وقت ہے جو اب تمہیں حاصل ہے۔پس تم خدا کی طرف توجہ کرو اور سمجھ لو کہ بچپن میں جو شخص خدا کی طرف توجہ کرتا ہے اسے جو انعام ملتے ہیں اس کا مقابلہ وہ شخص نہیں کر سکتا جو بڑھاپے میں خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو۔آج تمہارے دل پر جو بھی نقش پیدا کیا جائے گا وہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے گا۔اگر نیکی کا کوئی نقش پیدا کرو گے تو نیک بنو گے۔اگر بدی کا کوئی نقش پیدا کرو گے تو بد بن جاؤ گے۔لیکن بہر حال اس وقت کے نقوش تمہاری آئندہ زندگی کو سنوار سکتے اور اسی وقت کے نقوش تمہاری آئندہ زندگی کو تباہ کر سکتے ہیں۔اگر تمہارے باپ کے پاس ایک شخص آتا ہے اور کہتا ہے جھوٹ بولو تو اس سے اسے اتنا نقصان نہیں پہنچ سکتا جتنا تمہیں اس وقت پہنچ سکتا ہے جب تمہیں آکر کوئی کہے کہ جھوٹ بولو۔تمہارا باپ اگر