زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 19
زریں ہدایات (برائے طلباء ) 19 جلد چهارم حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب کو ضروری ہدایات حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب مولوی فاضل بی۔اے کے ولایت جانے پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے 6 ستمبر 1934 ء کو اپنے ہاتھ سے جو اہم نصائح تحریر فرما کر انہیں دیں وہ درج ذیل ہیں :۔أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ عزیزم ناصر احمد سَلَّمَكَ اللهُ وَحَفِظَكَ اللهُ وَنَصَرَكَ اللهُ وَوَفَقَكَ اللهُ لِحِدُمَةِ الدِّينِ وَإِعْلَاءِ كَلِمَةِ الْإِسْلَامِ - السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ تمام علوم کا چشمہ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ - پر وہ صداقت ہے جسے میرے کانوں نے سنا، میری آنکھوں نے دیکھا اور میرے باقی حواس نے اس کا مشاہدہ کیا۔میں سنی سنائی بات پر ایمان نہیں لایا بلکہ میں نے اللہ تعالیٰ کے عریاں جلوے دیکھے۔اس کی قدرتوں کو اپنے نفس اور اپنے گرد کی اشیاء میں اچھی طرح مشاہدہ کیا۔پس میں ایک زندہ گواہ ہوں اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کا۔ایک آئینہ ہوں اس کے حسنِ بے عیب کا اور دنیا کی کوئی دلیل مجھے اس کے در سے پھرا نہیں