زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 18
زریں ہدایات (برائے طلباء ) 18 جلد چهارم طاقت پیدا ہو سکتی ہے اور یہ اپنا کام زیادہ عمدگی کے ساتھ کر سکتے ہیں۔پس اس قسم کی بھی ورزشیں ہونی چاہئیں اور ورزشی کھیلوں کو وسیع کرنا چاہئے۔اور ایسے رنگ میں ڈھالنا چاہئے کہ نہ صرف جسم میں طاقت پیدا ہو بلکہ دوسرے قومی میں بھی طاقت پیدا ہو۔اور ایسی کھیلیں ایجاد کی جاسکتی ہیں جن سے یہ بات حاصل ہو سکے اور اس قسم کی ورزشیں کی جا سکیں۔میرے نزدیک جسمانی ورزش اچھی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ دوسرے پہلوؤں کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے اور ورزش کو زیادہ وسیع کرنا چاہئے۔“ (الفضل 5 اپریل 1934ء)