زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 225 of 348

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 225

زریں ہدایات (برائے طلباء ) 225 جلد چهارم اسلام کے ہر حکم اور قرآن مجید کی ہر آیت میں ایک ترتیب، ربط اور توازن موجود ہے۔انجینئرنگ کی تعلیم کی روشنی میں دنیا کے معمار اول (اللہ تعالیٰ ) کی قدر کو پہچانو 2 را پریل 1951 ء کو مجلس خدام الاحمدیہ حلقہ انجینئر نگ کالج لاہور کی طرف سے تعلیم الاسلام کالج کے سٹاف روم میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔انجینئرنگ کا فن اپنی ذات میں روحانیت سے ایک وابستگی رکھتا ہے کیونکہ انجینئر نگ کے تمام علوم ماخوذ ہیں۔اُسی صفت سے جو خدا تعالیٰ نے پیدا کی۔ہمارے طلباء کو چاہئے کہ جہاں وہ انجینئرنگ کی تعلیم سے دنیوی رنگ میں فائدہ اٹھائیں وہاں اس حقیقت کو بھی سمجھنے کی کوشش کریں کہ جب دنیا کی ہر چیز میں ایک ترتیب اور توازن نظر آتا ہے تو دنیا کے صانع اول یعنی خدا نے ہمیں جو مذہب عطا فرمایا ہے اور جو کتاب دی ہے اس میں یقینا زیادہ بہتر صورت میں ایک ترتیب اور توازن ہو گا۔“ سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔مسلمانوں پر زوال اسی وجہ سے آیا ہے کہ انہوں نے سمجھ لیا کہ اسلامی اصولوں میں اور قرآن مجید میں کوئی تو ازن اور ترتیب نہیں ہے بلکہ یہ بے ربط اور بے جوڑ باتوں کا مجموعہ ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے اسلامی احکام کی حکمتوں اور قرآنی آیات کی