زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 202 of 348

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 202

زریں ہدایات (برائے طلباء ) 202 جلد چهارم اپنے اندر قربانی کی حقیقی روح پیدا کرو اور اپنی زندگیوں کو دین کی خدمت کے لئے وقف کرو 23 جنوری 1951 ء کو طلباء جماعت دہم تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کو حضرت خلیفة امسیح الثانی نے حسب ذیل نصائح فرما ئیں۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میری طبیعت چونکہ خراب ہے اس لئے ممکن ہے کہ میں سارا وقت کھڑے ہو کر نہ بول سکوں۔اس صورت میں میں جتنی دیر کھڑا ہوسکوں گا کھڑے ہو کر تقریر کروں گا اور پھر بیٹھ جاؤں گا۔مجھے آج ہی معلوم ہوا ہے کہ بجائے اس کے کہ آج کا جلسہ چنیوٹ میں رکھا جاتا اس کا انتظام ربوہ میں کیا گیا ہے اور طلباء یہیں آگئے ہیں۔پہلے تو یہ سن کر مجھے افسوس ہوا کہ جب ہم نے موٹر پر جانا تھا تو چاہے ہم یہاں آتے یا چنیوٹ جاتے ایک ہی بات تھی۔لیکن بعد میں مجھے خیال آیا سکول کی عمارت دیر سے کسی مصرف میں نہیں لائی گئی اس جلسہ کے یہاں منعقد کرنے سے طلباء کو بھی اپنے آئندہ سکول سے واقفیت ہو جائے گی اور دوسرے لوگوں میں بھی اس کی طرف توجہ پیدا ہو جائے گی پس اس تقریب کا یہاں ہونا اپنے اندر ایک حکمت رکھتا ہے۔جوطلباء پرانے ہیں وہ جانتے ہیں کہ قادیان میں آخری زمانہ میں تعلیم الاسلام ہائی سکول کے طالب علم اٹھارہ انیس سو کے درمیان تھے۔اب ان کی تعداد پانچ چھ سو کے درمیان