زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 12
زریں ہدایات (برائے طلباء ) 12 جلد چهارم میں ایک کو۔بعض جہازوں پر یہ دونوں کام ایک ہی شخص کرتا ہے۔(10) جہاز پر لیمن جوس وغیرہ قیمتاً ملتا ہے۔ضرورت کے موقع پر سٹیورڈ کی معرفت مل سکتا ہے۔اسے حکم دینا کافی ہوتا ہے۔(11) جہاز میں چڑھتے ہوئے کچھ پھل لے کر تعارف پیدا کرنے کا ذریعہ رکھ لیا جائے اور کچھ انگریزی رسالے۔تو مفید ہوتا ہے۔ساتھیوں سے اس کے ذریعہ سے تعارف ہو جاتا ہے اور شروع کے دن اچھے کٹ جاتے ہیں۔مقدس سرزمین کے متعلق فرض (12) جہاز اس مقدس سر زمین کے پاس سے گزرے گا جس سے ہمیں نو ر ملا ہے۔اور جہاں ہمارا سب سے پیارا وجود مدفون ہے۔دونوں جگہ سے جہاز کے گزرنے کا علم جہاز کے افسروں سے ہو سکتا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اُس جگہ اُس سر زمین کو دیکھ کر دعائیں کریں تا اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو۔ایک جگہ تسبیح و تحمید اور دوسری جگہ درود پڑھیں کہ اس احسانِ عظیم کا جو ہم پر ہوا ہے اعتراف ہو۔لَبِنُ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ - 1 1_ الفضل کا مطالعہ (13) یہ تو آپ کے ابا کا کام ہے کہ الفضل تمہارے نام جاتا رہے مگر اس کو پڑھتے رہنا تمہارا کام ہے۔اللہ تعالیٰ خیریت سے لے جائے۔خیریت سے لائے۔خوشی خوشی سب کو چھوڑ ہیں۔خوشی خوشی اور خیریت سے سب کو آکر ملیں۔اللہ کے سپرد۔وَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَّ نَاصِرًا۔المی سپردم بتو مایه خویش را تو دانی حساب کم بیش را (نوٹ) بمبئی میں سیٹھ اسماعیل صاحب آدم ہر قسم کا مفید مشورہ دے سکتے ہیں۔میں ان کو لکھ رہا ہوں۔ان کو پہنچنے کی اطلاع ضرور دے دیں۔والسلام