زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 348

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 11

زریں ہدایات (برائے طلباء ) 11 جلد چهارم ٹھگ بہت ہوتے ہیں۔ہوٹل وغیرہ میں ٹھہرنا ہو تو بھی ان کی معرفت انتظام کرائیں۔انہیں کہہ سکتے ہیں کہ اوسط درجہ کے خرچ والا لیکن معتبر ہوٹل ہو۔(4) جہاز سے اتر کر لندن پہنچنے کے وقت تک جہاز کے مسافروں کے سوا کسی سے تعلق نہ پیدا کر یں۔نہ کسی کو ساتھ رہنے دیں۔ایسے لوگوں میں سے 90 فیصدی ٹھگ ہوتے ہیں۔(5) ہمیشہ روپیہ، ضروری کاغذات وغیرہ اندر کی جیب میں رکھیں۔جیب کترنے والے کثرت سے بندرگاہوں وغیرہ پر پھرتے ہیں۔(6) بندرگاہ پر سیر کو جانا ہو تو چند دوسرے لوگوں سے مل کر سیر کے متعلق احتیاط جائیں۔اکیلے نہ جائیں کہ لٹیرے بڑے خطرناک حملے ایسے مواقع پر کر گزرتے ہیں۔آسان راسته (7) فرانس سے انگلستان دو راستے جاتے ہیں۔بذریعہ Dover اور Southampton۔آپ کو سنا ہے چکر زیادہ آتے ہیں۔تھامس لک کو کہہ دیں آپ Southampton کے ذریعہ سے جانا چاہتے ہیں۔Dover کا راستہ نہایت سخت ہے۔اور گودو گھنٹے کا ہے مگر اسی عرصہ میں جان نکال لیتا ہے۔(8) جہاز میں پہنچتے ہی زائد جہاز میں روپیہ وغیرہ کی حفاظت کا طریق روپیہ اور پاسپورٹ اور ضروری کاغذ پر سر (Purser) کے پاس رکھوا دیں۔ورنہ جہاز میں گم ہو جانے پر تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔جہاز کے ٹھہرنے سے ایک دن پہلے کا غذات واپس لے کر باحتیاط رکھ لیں۔چند گھنٹے پہلے مل سکیں تو اور بھی اچھا ہے۔پر سر (Purser) کی رسید محفوظ رکھیں۔اس کے دکھانے پر روپیہ اور کاغذات واپس ملیں گے۔(9) جہاز سے اترتے وقت سٹیورڈ ( خادم ) کو دس شلنگ سے ایک خادم کو انعام پونڈ تک دینے کا رواج ہے۔یہ کمرہ کے خادم اور کھانا کھلانے والے خادم دونوں کا حق ہوتا ہے۔خواہ دونوں کو الگ الگ دے دیا جائے یا دونوں کی موجودگی