زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 130
زریں ہدایات (برائے طلباء) 130 جلد چهارم طلبائے بورڈ نگ تحریک جدید کو نصائح 24 جولائی 1941 کو طلباء بورڈ نگ تحریک جدید کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے جو نصائح فرمائیں ان نصائح کا خلاصہ حسب ذیل ہے۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔مومن کے ارادہ سے اس کا عمل بڑھ جاتا ہے اور اس کے عمل سے اس کا ارادہ بڑھ جاتا ہے۔یہی تسلسل ہے جو قوموں کی کامیابی کا ذریعہ ہوتا ہے۔جب اس بورڈنگ ہاؤس کو بنایا گیا تو اس میں ایک سو ساٹھ یا ایک سواسی بورڈ رز کے رہنے کی گنجائش رکھی گئی۔لیکن ابھی تک اس میں زیادہ سے زیادہ ایک سو پچاس لڑکے داخل ہو سکے ہیں گویا ابھی اور گنجائش ہے۔اس بورڈ نگ کو بنے 27 ، 28 سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ہم اسے بھرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔میں سمجھتا ہوں اگر اس میں داخل ہونے والے بچے ایسا نمونہ بن کر باہر جائیں جسے دیکھ کر دوسروں کو اپنے بچے قادیان میں تعلیم پانے کے لئے بھیجنے کی حرص، لالچ اور خواہش پیدا ہو اور وہ ایسے رنگ میں رنگین ہو کر یہاں سے نکلیں جس میں تحریک جدید ان کو رنگنا چاہتی ہے تو میں سمجھتا ہوں ایک سال کیا ، ایک مہینہ کیا ایک دو ہفتوں میں ہی یہ بورڈنگ بھر سکتا ہے۔“ اس کے بعد فرمایا:۔” جب میں نے بورڈنگ تحریک جدید کی تحریک کی اُس وقت بورڈنگ میں 37 کے قریب لڑکے تھے اور وہ بھی کم ہوتے جا رہے تھے۔پھر تحریک جدید کے ماتحت جماعت نے توجہ کی۔ادھر بورڈنگ میں رہنے والوں نے ایک حد تک نمونہ اچھا دکھایا اور آج مجھے