زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 129 of 348

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 129

زریں ہدایات (برائے طلباء) 129 جلد چهارم جد و جہد سخت کمزور رہے گی اور زیادہ شاندار نتائج پیدا نہیں ہوں گے۔یہ چیزیں ہیں جو تحریک جدید کے مرکز اور بورڈنگ میں کام کرنے والوں کو مدنظر رکھنی چاہئیں۔ان کے متعلق میں اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر صاحب سے تعاون کی توقع رکھتا ہوں۔اور امید کرتا ہوں کہ جو کام کرنے والے ہیں وہ ان باتوں کو ذہن میں رکھیں گے اور دوسری طرف وہ طلباء جو جانے والے ہیں وہ کوشش کریں گے کہ اگلے سال بورڈنگ تحریک جدید میں اس سال سے دو گنے لڑکے ہوں۔اگر وہ اس کے لئے کوشش کریں گے تو ضرور کامیاب ہوں گے۔جب دوسرے لڑکے قادیان میں تعلیم پانے کے فوائد ان کے منہ سے سنیں گے تو ان پر ضرور اثر ہوگا اور وہ بھی ان فوائد کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔پھر وہ لڑکے جو کامیاب ہوں اور کالجوں میں تعلیم پانا چاہیں وہ احمد یہ ہوٹل لاہور میں داخل ہوں تا کہ بورڈنگ تحریک جدید میں جو سبق انہیں پڑھائے گئے ہیں وہ اچھی طرح پختہ ہو جائیں۔پھر تحریک جدید کا ایک حصہ وقف زندگی بھی ہے۔طالب علم بھی زندگی وقف کریں اور اسلام کے بچے خادم بن جائیں۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ انہیں اور مجھے اپنے فرائض ادا کرنے کی صحیح طور پر توفیق بخشے۔" الفضل 13، 14 ابريل 1961 ء ) 1: الاحزاب : 24 :2 وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ (البقره: 155) صلى الله 3 بخارى كتاب فضائل المدينة باب كراهية النبي علية ان تعرى المدينة صفحہ 304 حدیث 1890 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية۔:4 سیرت ابن هشام جلد 1 صفحه 682، 683 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى 5 شمائل الترمذى باب ما جاء فى صفة مزاح رسول الله الله صفحه 19ء 20 مطبوعہ کراچی 1380ه 66