زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 115
زریں ہدایات (برائے طلباء ) 115 جلد چهارم دین کی زیادہ سے زیادہ واقفیت حاصل کرو اور اسلامی احکام پر عمل کرنے کی رغبت اپنے دل میں پیدا کرو 3 راگست 1938ء کو بعد نماز عصر طلباء وکارکنان تحریک جدید نے بورڈ نگ تحریک جدید میں بعض مبلغین کے اعزاز میں ایک دعوت چائے دی۔جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر آپ نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔” جب بورڈنگ تحریک جدید کی ابتدا کی گئی تو اُس وقت غالباً بورڈنگ ہائی سکول میں 36 37 لڑکے تھے لیکن اب خدا تعالیٰ کے فضل سے 145 ہیں۔گویا اُس زمانہ کے بورڈروں سے چار گنا زیادہ ہیں۔اور اس زیادتی تعداد کا فائدہ یقیناً سکول کو بھی پہنچا ہے کیونکہ جتنے طالب علم زیادہ ہوں فیسوں کی آمدنی بھی زیادہ ہوتی ہے اور غالباً ایڈ (Aid) بھی زیادہ ملتی ہے۔مگر میں سمجھتا ہوں ابھی یہ تعداد پوری نہیں۔جب میں نے تحریک کی تھی اُس وقت میرے ذہن میں یہ تھا کہ کم از کم تین سو بورڈرز ہوں اور وہ بھی باہر سے آئے ہوئے۔اُن طلباء کو جو قادیان کے ہیں اور بورڈنگ میں رہتے ہیں میں اپنی سکیم سے خارج سمجھتا تھا۔اس لئے نہیں کہ ان کا بورڈنگ میں داخل ہونا مفید نہیں، یقینا مفید ہے اور تحریک جدید کے بورڈنگ کے کارکنوں کے لئے سرٹیفکیٹ ہے کیونکہ بعض اوقات مقامی لوگوں کو کسی ادارہ کے متعلق اعتراضات ہوتے ہیں ان حالات میں مقامی لڑکوں کا بورڈنگ میں داخل ہونا سرٹیفکیٹ ہے اُن خدمات کا جو بورڈنگ تحریک جدید کے افسر سر انجام دے رہے ہیں۔مگر