زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 113 of 348

زرّیں ہدایات (جلد چہارم برائے طلباء۔1932ء تا 1959ء) — Page 113

زریں ہدایات (برائے طلباء) 113 جلد چهارم (15) مصر میں انگریزی اور فرانسیسی کا عام رواج ہے مگر تم عربی سیکھنے جارہے ہو ، پورا عہد کرو کہ عرب سے سوائے عربی کے اور کچھ نہیں بولنا خواہ کچھ ہی تکلیف کیوں نہ ہو ورنہ سفر بیکار جائے گا۔ہاں وہاں کی خراب عربی سیکھنے کی ضرورت نہیں۔اگر غیر تعلیم یافتہ طبقہ سے زراعت کی اغراض یا اور کسی غرض سے گفتگو کی ضرورت ہو تو خود بولنے کی ضرورت نہیں۔ساتھ ترجمان رکھ لو۔عربی پڑھ تو چکے ہی ہو۔تھوڑی سی محنت سے زبان تازہ ہو جائے گی۔(16) اپنے ساتھ قرآن کریم ، اس کے نوٹ، جو درس تم نے لکھے ہیں اور میری شائع شدہ تفسیر رکھ لو کام آئے گی۔یہ علوم دنیا میں اور کہیں نہیں ملتے۔بڑے سے بڑا عالم ان کی برتری کو تسلیم کرے گا اور انشاء اللہ احمدیت کے علوم کا مصدق ہوگا۔(17) ایک منجد، کتاب الصرف اور کتاب النحو ساتھ رکھو اور جہاز میں مطالعہ کرتے جاؤ کیونکہ لمبے عرصہ تک مطالعہ نہ رکھنے کی وجہ سے زبان میں بہت نقص آجاتا ہے۔(18) شریعت کا حکم ہے جہاں بھی ایک سے زیادہ آدمی رہیں اپنے میں سے ایک کو امیر مقرر کریں تا فتنہ کا سد باب ہو۔اسْتَودِعُ اللهَ وَ كَانَ اللهُ مَعَكَ أَيْنَمَا كُنْتَ والسلام خاکسار مرز امحمود احمد تاریخ احمدیت جلد 7 صفحہ 597 تا 602) 1:بخاری کتاب الاذان باب الذكر بعد الصلواۃ صفحہ 136 ، 137 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية 2: بخاری کتاب التفسير تفسير سورة الفتح باب قوله ليغفرك الله (الخ) صفحہ 856 حدیث 4837 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الثانية 3 الاخلاص 4