زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 62 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 62

زریں ہدایات (برائے طلباء) 29 62 جلد سوم غیور اور با اخلاق بننے کا زمانہ بچپن ہے 7 اکتوبر 1920ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد طلباء تعلیم الاسلام ہائی سکول و مدرسہ احمدیہ قادیان سے جو خطاب فرمایا وہ حسب ذیل ہے:۔" میں نے سکول کی رخصتوں سے پہلے ایک لیکچر اس بات پر تم لوگوں کے سامنے دیا تو تھا کہ اخلاق کی درستی اور آئندہ کی کامیابی کے لئے تربیت کا موقع بچپن ہے۔در حقیقت جس طرح آج تم لوگ آئندہ کی کامیابی کا پیچ اپنے اندر ہو سکتے ہو اس سے بہتر زمانہ تمہیں اور کوئی نہیں مل سکتا۔گو ہمارے مقررہ پروگرام سے یہ مضمون جو میں آج بیان کرنے لگا ہوں علیحدہ ہے کیونکہ پروگرام میں اعتقادات کے مضامین بیان ہونے ہیں لیکن چونکہ سبق یاد نہیں ہوتا جب تک کہ دہرایا نہ جائے اس لئے آج پھر اخلاق ہی کے متعلق کچھ سناتا ہوں۔دنیا میں کامیابی کے لئے جو چیزیں زیادہ ممد ہوا کرتی ہیں ان میں سے ایک غیرت بھی ہے۔غیرت انسان سے ایسے کام کراتی ہے کہ اگر وہ نہ ہو تو ان کے خیال سے ہی انسان کانپ جائے چہ جائیکہ ایسے کام کی جرات کرے۔تو غیرت انسان سے بڑے بڑے کام کر لیتی ہے اور اس کے ذریعہ بڑی بڑی کامیابیاں لوگوں نے حاصل کی ہیں۔ایک بڑے عالم جو عربی زبان کے زیور گنے جاتے ہیں ان کی طالب علمی کا واقعہ تمہارے لئے مفید ہوگا اس لئے سناتا ہوں۔ان کا والد بہت بڑا عالم تھا۔لوگ اس عالم کا بیٹا ہونے کی وجہ سے ان کا بہت ادب کرتے تھے۔اگر چہ وہ خود کچھ پڑھے لکھے نہ تھے