زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 265 of 362

زرّیں ہدایات (جلد سوم برائے طلباء۔1916ء تا 1931ء) — Page 265

زریں ہدایات (برائے طلباء) 265 جلد سوم لئے کام کرنے کے دن ہیں۔اسی لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مبلغین کلاس کے طلباء کو باہر کام پر بھیج دیا جائے یا جو اور دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں اور مبلغین کے طور پر پڑھنا چاہیں یا معاہدہ کے مطابق انہیں اس کام پر لگایا جائے ان کو بھی تبلیغ پر لگا دیا جائے۔اور کچھ کو رس مقرر کر دیا جائے جسے وہ فرصت کے وقت پڑھا کریں اور چھ مہینہ کے بعد آ کر امتحان دے جائیں۔ایسے وقت میں ہر ایک احمدی کے دل میں درد ہونا چاہئے کہ وہ دین کا کام کرے۔بہت لوگ علم کے نہ ہونے کی وجہ سے اپنی کمزوری کو یہ کہہ کر چھپانا چاہتے ہیں کہ ہمیں علم ہو تو ہم تبلیغ کریں مگر علم نہیں اس لئے کچھ نہیں کر سکتے۔میں کہتا ہوں ہم نے دنیا سے یہ منوانا ہے کہ خدا ایک ہے اور اسلام اس کا سچا مذ ہب ہے اس کے لئے کسی مدرسہ اور کسی کالج میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں۔اس کے لیے خود خدا تعالیٰ نے مدرس بھیج دیا ہے اور اس نے ایسی واضح | تعلیم سامنے رکھ دی ہے کہ جس کے لئے کسی استاد کی ضرورت نہیں۔اس بارے میں وہی مثل ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے دگر استاد را نامی ندانم اس کے لئے نہ کسی استاد کی ضرورت ہے نہ کوئی استاد یہ تعلیم دے سکتا ہے۔صرف وہی دے سکتا ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے۔پس اس تعلیم کے لئے کسی اور مدرس کی ضرورت نہیں۔ہاں تربیت کے لئے اور باریک مسائل جاننے کے لئے استاد کی ضرورت ہوتی ہے۔مگر آج ایسی ضرورت ہے کہ باریک مسائل کو چھوڑ کر لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ خدا ہے اور وہ اپنے بندوں سے کلام کرتا، ان کی دعائیں سنتا، ان کی مشکلات دور کرتا ہے اور اسلام اس نے بھیجا ہے۔اس کے لئے صرف اخلاص کی ضرورت ہے۔اور جب کوئی شخص لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کہتا ہے تویہ تعلیم اسے اُسی وقت آجاتی ہے۔اور اسے ایسی طاقت حاصل ہو جاتی ہے کہ پھر اسے کوئی مغلوب نہیں کر سکتا۔اور یہ تعلیم ہماری جماعت کے ہر شخص کو حاصل ہے اس لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔اور ضرورت ہے کہ اس ملک کے ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک ایسی آگ لگادی جائے کہ کوئی سونے نہ پائے۔عام لوگ صداقت -