زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 50 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 50

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 50 50 غیر مسلموں میں تبلیغ کیلئے زریں ہدایات 5 مارچ 1933 ء کو بیت اقصیٰ قادیان میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے لوکل جماعت تی کے افراد جو کہ تبلیغ کیلئے جانے والے تھے کو حسب ذیل نصائح فرما ئیں۔تشہد ، تعوذ اور سورة فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اس اجتماع کی اصل غرض تو یہ ہے کہ دعا کر کے دوستوں کو رخصت کیا جائے تا وہ جس جس علاقہ میں جانے والے ہیں وہاں جا کر اپنا کام شروع کر دیں لیکن میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اس موقع کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دعا سے پہلے کچھ ہدایات دوں تا انہیں تبلیغ کرنے میں مددمل سکے۔عام طور پر ہماری جماعت کے مباحثات چونکہ دوسرے مسلمانوں سے ہی ہوتے رہتے ہیں اور زیادہ تر انہی لوگوں سے ملنے جلنے اور بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے اور چونکہ انسان قدرتی طور پر اپنے سے زیادہ قریب اور زیادہ میل جول رکھنے والے کی طرف زیادہ متوجہ ہوتا ہے اس لئے اس قدرتی میلان کی وجہ سے ہماری جماعت کے احباب کو جس قدر ان مسائل سے واقفیت ہے جن میں ہم میں اور غیر احمدیوں میں اختلاف ہے، اس قدر ان سے نہیں جن میں ہم میں اور غیر مسلموں میں اختلاف ہے۔اس کے علاوہ ایک قدرتی بات یہ ہے کہ جب کوئی انسان دوران گفتگو میں عاجز آنے لگتا ہے تو وہ مشکل اور کے پیچیدہ عبارات میں اپنے مد مقابل کو الجھانے کی سعی کرتا ہے۔انسان نے اپنی ذلت اور کی شکست کو چھپانے کے جو ذرائع ایجاد کئے ہیں ان میں سے بہترین ذریعہ یہ ہے کہ مشکل اصطلاحات اور پیچیدہ عبارات کے چکر میں خود بھی پھنس جائے اور دوسروں کو بھی پھنسا ؟ جلد دوم