زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 37
زریں ہدایات (برائے مبلغین) اصلاح کر سکیں۔37 جلد دوم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ عالم الغیب ہوتے ہیں۔بسا اوقات ان پر دوسروں کا عیب کھولا جاتا ہے اور بعض دفعہ پاس بیٹھنے والوں کے عیب انہیں معلوم نہیں ہو سکتے۔اللہ تعالیٰ یہ اسی لئے کرتا ہے تا ثابت ہو کہ عالم الغیب ہستی صرف خدا ہی ہے۔پس ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے سامنے عجز کے ساتھ جھکو اور اس کا فضل چا ہو۔اسی کی تعریف اور توصیف پر بھروسہ کرو۔اور اپنی زبان کے پھل پر خوش نہ ہو۔اور ڈرو کہ بہت دفعہ اس کا پھل سخت زہریلا ہوتا ہے اور بجائے تریاق بننے کے انسان کے لئے زہر بن جاتا ہے۔اور اپنا کھایا ہوا ز ہر زیادہ مہلک ہوتا ہے۔پس اس عظیم الشان کام کا بیڑا اٹھاتے ہوئے اس امر کو ہمیشہ مدنظر رکھو ایسا نہ ہو کہ تم بجائے ترقی کرنے کے تنزل میں گر جاؤ۔“ الفضل 28 جنوری 1932ء) 1: النور : 36 :2 مسلم کتاب الايمان باب كون الاسلام يهدم ما قبله (الخ) صفحه 64 65 حدیث 321 مطبوعہ ریاض 2000ء الطبعة الثانية