زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 30 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 30

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 30 جلد دوم لکھا کہ لوگ ہمیں گالیاں دیتے ہیں ہم کیا کریں۔بعض نے کہا کہ مضبوط اور طاقت ور آدمی آئیں تو اچھا اثر ہو۔تو ان باتوں پر عمل کرو۔سب سے پہلے مبلغین کے لئے عمل کرنا ضروری ہے۔بے شک پہلے پہلے تکالیف ہوں گی ، تذلیل ہوگی ، لوگ پاگل بھی کہیں گے مگر آخر کار کامیابی ہوگی اور وہی لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھنے لگ جائیں گے جو ابتدا میں تکالیف پہنچائیں گے۔گاندھی جی نے جب ابتدا میں کام شروع کیا تو انہوں نے خود لکھا ہے میں نے کانگرس میں شامل ہو کر جب کہا کہ مجھے کام دو تو کہا گیا کہ تمہارے لئے کوئی کام نہیں۔اس پر میں نے کہا دفتر میں بڑا گند پھیلا ہوا ہے اسے صاف کیوں نہیں کراتے۔کہا گیا چوہڑا نہیں ملتا۔میں نے کہا میں خود صفائی کر دیتا ہوں۔چنانچہ میں صفائی کرنے لگ گیا۔پھر سیکرٹری کا بٹن ٹوٹا ہوا تھا وہ لگا دیا۔اس پر مجھے بہت سی ٹوٹی پھوٹی چیزیں مرمت کے لئے لا کر دے دی گئیں۔تو بے شک ہر کام میں مشکلات پیش آتی ہیں لیکن آہستہ آہستہ اثر ہونا شروع ہوتا ہے۔“ (الفضل 19 جنوری 1932ء) 1:بخارى كتاب الادب باب ما يجوز من الشعر (الخ) صفحہ 1071 حدیث نمبر 6146 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية 2: الأحزاب: 24 3: الكهف: 25 :4 انوار الاسلام روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 23 ،24 ایڈیشن 2008 ء 5: التوبة: 40 6 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 682 ، 683 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى 7: الرعد: 42 وَاذْ قَالُوا اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَأَمْطِرُ عَلَيْنَا حِجَارَةً منَ السَّمَاءِ (الانفال: 33)