زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 116 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 116

زریں ہدایات (برائے مبلغین) 116 جلد دوم نہیں رہتی ؟ یا اگر کسی کا بیٹا عربی کی تعلیم حاصل کرلے تو اسے اپنے ماں باپ سے محبت نہیں رہتی؟ در اصل نہ عربی محبت کرنے سے روک دیتی ہے نہ انگریزی۔بلکہ آپس کے تعلقات کی کمی اور ایک دوسرے سے تعاون کی روح نہ ہونے کی وجہ سے دیوار حائل ہونے لگتی ہے۔اگر ہمارے انگریزی دان اور عربی دان مبلغین میں تعلقات بڑھیں اور وہ ایک دوسرے سے تعاون کریں تو اپنے آپ ہی متحد ہوتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ دونوں جماعتوں انٹر کا لیجیٹ ایسوسی ایشن اور جامعہ والوں کو اخلاص اور تقویٰ عطا کرے اور ان میں قربانی کا صحیح جذبہ پیدا کرے اور صحیح طور پر اسلام کی خدمت کا موقع (الفضل 21 نومبر 1935ء) 66 1 تاريخ الخميس للسيوطى صفحه 51 مطبوعه لاهور 1892ء 2: آل عمران : 105 3: آل عمران: 111