زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 388
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 388 جلد اول اور ظلمت کے بادلوں کو پھاڑ دیں۔میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ان کے دل کی محبت رائیگاں نہ جائے گی بلکہ نتیجہ پیدا کرے گی۔ہندوستان کے بعد جو ملک جلد جلد اس بات کے لئے قدم بڑھا رہا ہے کہ احمدیت قبول کرے اور بحیثیت قوم اور ملک احمدیت کا جھنڈا بلند کرے وہ انہی کا ملک ہے۔مبارک ہیں ان کی کوششیں جو امید دلاتی ہیں کہ اگر وہ جاری رہیں تو ہندوستان کے بعد ان کے ملک کا نمبر ہو گا جو احمدیت میں ترقی کرے گا۔بے شک اور ممالک ایسے ہیں جہاں ان سے پہلے احمدیت پھیلی۔مثلاً افغانستان ہے جہاں کے لوگوں نے احمدیت کے لئے بہت قربانی کی۔پھر افریقہ کے بعض علاقے ہیں جہاں احمدیت پھیل رہی ہے۔مگر جو چیز ان کے ملک میں نظر آتی ہے وہ اسے خاص طور پر ممتاز کر رہی ہے۔افغانستان میں اس وقت تک بحیثیت جماعت ترقی نہیں ہوئی بلکہ انفرادی ترقی ہے۔افراد چاہے ہزاروں ہوں یا لاکھوں لیکن افراد ہی ہیں۔ابھی تک وہ ملکی مشکلات کی وجہ سے جماعت کی شکل نہیں اختیار کر سکے۔اسی طرح افریقہ کے علاقوں میں بھی ترقی ہو رہی ہے مگر ابھی تک وہاں ایسا جوش نہیں پایا جاتا کہ وہاں کے لوگ اپنے پاؤں پر آپ کھڑے ہونے کی کوشش کریں۔ان میں ابھی تک یہ بات نہیں پائی جاتی کہ مرکز سے تعلق پیدا کر کے ایسی قابلیت حاصل کریں کہ خود اپنے ملک کے لئے راہ نما بن سکیں۔ابھی ان کی حالت چھوٹے بچوں کی سی ہے۔ہم ان کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ بڑے ہو کر اپنا بوجھ آپ اٹھا سکیں گے۔لیکن فی الحال کام کے لحاظ سے گو وہاں پہلے سے تبلیغ شروع ہے مگر سماٹرا اور جاوا ان سے آگے نکل رہے ہیں اور کچھ بعید نہیں کہ تھوڑے ہی عرصہ میں وہاں ہندوستان کی طرح جماعتیں قائم ہو جائیں اور مشرق بعید میں احمدیت پھیلانے کا موجب ہوں۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان کی کوششوں میں برکت دے اور جو کوششیں انہوں نے شروع کی ہیں انہیں بڑھاتا جائے۔میں اپنے کل جانے والے بھائی کے لئے دعا کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ہماری خواہش کوشش اور دعا ان کے ساتھ ہوگی۔میں