زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 368
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 368 جلد اول حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب در دایم اے مبلغ انگلستان کے اعزاز میں دعوت جائے ورو یکم دسمبر 1928ء کو لجنہ اماءاللہ قادیان نے مکرم حضرت مولوی عبد الرحیم صاحہ ایم اے مبلغ انگلستان کی لندن سے واپسی پر دعوت چائے کی جس میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بھی شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد جو خطاب فرمایا وہ درج ذیل ہے۔,, پہلے تو میں سمجھتا ہوں درد صاحب کی ایک ذمہ داری ہے جس کی طرف میں انہیں توجہ دلاؤں۔گواب ان کے لئے بولنے کا موقع نہیں مگر دل میں اس فرو گذاشت کا اقرار کر سکتے ہیں جو انہوں نے اپنی تقریر میں عورتوں کو آدمیت سے خارج کرنے میں کی ہے۔عورتیں بھی آدمیت کے مقام پر اسی طرح ہیں جس طرح درد صاحب ہیں یا ہم ہیں۔اگر انسان آدم کی اولاد ہونے کی وجہ سے آدمی کہلاتے ہیں تو درد صاحب کا یہ حق نہیں کہ خود آدمی بن جائیں اور عورتوں کو آدمیت سے خارج قرار دے دیں۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس میں عورتوں کا بھی دخل ہے۔وہ کہا کرتی ہیں پردہ کر لو مرد آ گئے یا اس قسم کے اور فقرات بولتی ہیں۔پس چونکہ وہ خود بھی اپنے آپ کو آدمیت سے خارج کرتی ہیں اس لئے درد صاحب کو بھی غلطی لگ گئی۔در د صاحب نے اس وقت جو باتیں بیان کی ہیں وہ مفید ہو سکتی ہیں۔لیکن ایک چیز ہے جو اس قسم کی تحریکیں کرنے والے لیکچرار نظر انداز کر جایا کرتے ہیں۔اور وہ یہ ہے کہ