زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 325 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 325

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 325 جلد اول اس میں انہیں کامیاب کرے۔ان کو عمر اور تجربہ کے لحاظ سے جو بردباری اور تحمل حاصل ہے وہ پہلے مبلغوں سے زیادہ حاصل ہے۔کیونکہ جو پہلے اس کام کے لئے گئے نو جوان تھے مگر میں انہیں بتاؤں گا کہ نو جوانوں میں جو چستی تھی وہ بھی ان میں ہونی چاہئے تا کہ ایک زائد چیز وہاں جانے پر دوسری رہ نہ جائے۔اور وہی حالت نہ ہو جو احد کے مُردوں کے متعلق بیان کی جاتی ہے کہ اگر ان کے سر ڈھانپتے تو پاؤں ننگے ہو جاتے اور پاؤں ڈھانپتے تو سر ننگے ہو جاتے۔کامیابی کے لئے سب باتوں کی ضرورت ہے۔ایسا ہو کہ دنیا معلوم کرلے وہ کوئی تغیر پیدا کرنا چاہتے ہیں اور تغیر بغیر چستی کے پیدا نہیں ہوسکتا۔“ (الفضل یکم مئی 1928ء) 1: تذکره صفحه 152 تا 154 ایڈیشن چہارم 2004 ء 2: بخارى كتاب الجهاد والسير باب التحريض على الرمي (الخ ) صفحه 479 حدیث نمبر 2899 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية :3 تاريخ الخلفاء للسيوطی صفحہ 51 مطبوعہ لاہور 1892ء :4 آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 596 ایڈیشن 2008 ء