زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 284
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 284 جلد اول حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی اے مبلغ امریکہ کے اعزاز میں ٹی پارٹی حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی اے کے امریکہ سے مراجعت پر ان کے اعزاز میں سٹاف اور طلباء ہائی سکول نے ٹی پارٹی دی جس میں حضرت خلیفہ لمسیح الثانی بھی شامل ہوئے۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا:۔گو وقت کی تنگی اس وقت اجازت نہیں دیتی کہ کچھ زیادہ بیان کروں ( کیونکہ نماز مغرب کا وقت بالکل قریب تھا مگر اس کی ساری ذمہ داری نہ تو قانون قدرت پر رکھی جاسکتی ہے کیونکہ وقت کا مقرر کرنا ہمارے اختیار میں تھا اور نہ ساری ذمہ داری سکول کے منتظمین کے سر رکھی جا سکتی ہے کیونکہ انہوں نے اپنے اندازہ سے ایسا وقت مقرر کیا تھا کہ مغرب سے پہلے یہ تقریب ختم ہو جائے گی۔پھر یہ ذمہ داری نہ میرے سر رکھی جاسکتی ہے کیونکہ میں نے یہ وقت کسی اور کام میں صرف نہیں کیا بلکہ ایک جنازہ کی وجہ سے دیر ہو گئی ہے۔بہر حال یہ ذمہ داری سب پر تقسیم ہو کر واقعہ یہ ہے کہ اب شام ہونے والی ہے۔اول تو میں اس بات پر خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ اس وقت کی نظم خوانی، تلاوت قرآن اور ایڈریس پہلے کی نسبت بہتر تھے۔گو میں اس بات پر افسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ تلاوت قرآن کریم جیسی پہلے یہاں ہوا کرتی تھی اور محمد عقیل ہی پڑھا کرتے تھے ایسی نہیں ہوئی۔اب کے بھی یہ بارا نہی کے ذمہ ڈالا گیا ہے۔مگر انہوں نے اپنی ذمہ داری کو پورے طور پر