زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 267
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 267 جلد اول نہ صرف اولڈ بوائے کی حیثیت سے شریک ہوں بلکہ اس لئے بھی کہ یہ کام اللہ تعالیٰ کی طرف سے میرے سپرد ہے اور جو بھائی اس کام میں حصہ لیتے ہیں میں سمجھتا ہوں وہ میرا کام کرتے اور میرا ہاتھ بٹاتے ہیں۔اس وجہ سے ماسٹر صاحب کی واپسی پر مجھے دہری خوشی ہے۔جب کوئی آدمی باہر بھیجا جاتا ہے تو فکر ہی رہتا ہے کہ اگر فوت ہو گیا تو اس کے خاندان میں بہت بڑا تغیر آ جائے گا۔اس لئے جب کوئی واپس آ جاتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔اس وقت میں بھی دعا کرتا ہوں آپ لوگ بھی دعا کریں کہ ماسٹر صاحب کی واپسی بابرکت ہو۔پھر جو دوسرے مبلغ باہر کام کر رہے ہیں ان کی کامیابی کے لئے بھی دعا کی جائے۔“ (الفضل 15 جنوری 1926ء)