زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 214 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 214

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 214 جلد اول حضرت مفتی محمد صادق صاحب مبلغ امریکہ کے اعزاز میں دعوت 6 دسمبر 1923ء کو طلباء مدرسہ تعلیم الاسلام ہائی سکول نے حضرت مفتی محمد صادق صاحب مبلغ امریکہ کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی جس میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی:۔اس وقت جو پروگرام ہے اس میں نہ مفتی صاحب کی تقریر کرنے کا وقت ہے نہ میرے لئے مگر چونکہ ذوالفقار علی خان صاحب نے بتا دیا ہے کہ بغیر وقت مقرر ہونے کے بھی وقت لیا جا سکتا ہے اور مفتی صاحب نے بھی وقت لے لیا ہے اس لئے ان دو نظیروں کے سے فائدہ اٹھا کر میں بھی وقت لیتا ہوں۔گو پروگرام میں تو تلاوت نظم اور میاں عبد السلام کا ایڈریس ہی درج ہے مگر ہم لوگوں نے زبر دستی وقت لے لیا ہے۔مفتی صاحب کی آمد پر جماعت کو خوشی ہے۔یہ خوشی مدرسہ کے طلباء کو بھی ہے کیونکہ مفتی صاحب ایک زمانہ میں اس سکول کے ٹیچر تھے اور پھر ہیڈ ماسٹر۔ایڈریس پیش کرنے والوں کو شاید معلوم نہیں اور مفتی صاحب نے بھی اپنی تقریر میں اس کا ذکر نہیں کیا کہ وہ ایک وقت میں تعلیم الاسلام کالج کے پرنسپل بھی رہے ہیں۔مفتی صاحب نے طلباء کے ایڈریس کے جواب میں انگریزی میں تقریر کی ہے مگر یہ تقریر اس لئے نہیں کی کہ مفتی صاحب انگریزی بولنے والے ملک سے آئے ہیں بلکہ اس لئے کہ تعلیم الاسلام ہائی سکول کے طلباء کو ان کے فرض کی طرف متوجہ کریں کہ اس سکول کے بچے بھی انگریزی میں تقریر کرنا سیکھیں۔مشہور ضرب المثل ہے کہ سفید بھیڑوں میں