زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 196 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 196

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 196 جلد اول ہو ، جوش ہو ، تڑپ ہوا اور پھر تبلیغ کا اثر نہ ہو۔کہتے ہیں افسرده دل، افسرده کند انجمن را اور یہ بالکل صحیح بات ہے۔اگر رونی صورت والا کسی مجلس میں آ جائے تو دوسروں کو بھی ہے غمگین بنادے گا۔اور اگر خوش طبع انسان غمگین مجمع میں آجائے تو ان کو بھی خوش کر دے گا۔اسی طرح جو انسان اخلاص سے کام کرنے والا ہو وہ دوسروں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتا ہے۔پس اگر وہ لوگ ایمان سے خالی بھی ہو گئے ہیں تو بھی اگر تم پورے جوش اور اخلاص سے کام کرو گے تو ان کے دلوں میں گرمی پیدا ہو جائے گی۔پس آپ لوگ اخلاص سے کام کریں اور اپنے افسروں کی اطاعت کریں۔کام میں کامیابی اسی وقت ہوسکتی ہے جب پوری پوری اطاعت کی جائے۔ممکن ہے وہ افسر جو تم پر مقرر ہو علم میں تجربہ میں کم ہو۔مگر انتظام میں یہ نہیں دیکھا جاتا بلکہ اس میں اطاعت ضروری سمجھی جاتی ہے۔پس اپنے افسروں کی اطاعت کرو، دعائیں کرو اور اخلاص سے کام کرو۔چونکہ سورج ڈوب گیا ہے اس لئے اسی پر ختم کر کے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔“ (الفضل 13 نومبر 1923ء)