زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 163 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 163

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 163 جلد اول جاتی تھی مگر اس کے لئے اب ہم نے علیحدہ انتظام کیا ہے اس لئے اب جو صدقہ دیا جاتا ہے وہ تھوڑا ہے اور صرف اس لئے ہے کہ راستہ میں وفد کی طرف سے صدقہ کیا جائے۔“ اس پر حضور نے اپنے گھر کی طرف سے کچھ رقم بطور صدقہ دی اور دوسرے احباب نے بھی کچھ نقدی پیش کی اور فرمایا۔یہ صدقہ راستہ میں فقراء ومساکین وغیرہ میں تقسیم کر دیا جائے۔“ دعا کے بعد فرمایا:۔” خدا کرے اب آئندہ جو دفد جائیں وہ ملکانوں کو ارتداد سے بچانے کے لئے نہیں بلکہ ان کی تربیت کرنے کے لئے جائیں۔“ (الفضل 3 جولائی 1923ء) 1 نیوٹن، سر آئزک in Isaac Newton (1642ء-1722ء) انگریز ماہر طبیعات، ریاضیات و فلسفہ۔اس نے روشنی کا جسیمی (یا خروجی ) نظریہ قائم کیا۔انعکاسی دور بین ایجاد کی۔حرکت کے کلیوں کی بھی تدوین کی۔(The New Encyclopaedia Britannica, Micropaedia vol۔Vll, p۔305) :2 ترمذی ابواب البر والصلة صفحه 454 حديث 1955 مطبوعہ ریاض 1999ء الطبعة الاولى