زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 123
زریں ہدایات ( برائے مبلغین ) 123 جلد اول نہ معلوم اس کا انجام کیا ہو؟ اللہ رحم کرے، اللہ رحم کرے، اللہ رحم کرے۔بجائے پکڑنے کے آنکھیں دے اور بجائے گرفتار کرنے کے اصلاح کی توفیق دے۔جب تک قدیم لوگ جنہوں نے انیس سو سے پہلے کے زمانہ میں دین اور سلسلہ کی خدمت کی ہے عظمت اور قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھے جائیں گے اور جب تک وہ اپنے ایمان پر قائم ہیں ان کی کمزوریوں کے باوجود ان کا ادب اور احترام نہ کیا جائے گا۔وہ روح جماعت میں نہ پیدا ہو گی جو مسیح موعود علیہ السلام نے پیدا کرنی چاہی تھی۔نئے لوگ شاید انتظام اچھے کر دیں گے مگر وہ دل اچھے نہیں کر سکیں گے جو پہلوں کو نکال کر خود ان کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔خدا تعالیٰ صبر نہیں کرے گا جب تک ان کو وہ نہ نکال لے اور یہ خوف کا مقام ہے۔پس سابقون کی محبت کو اپنے دل میں پیدا کریں اگر ایمان کی لذت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔کیا لوگوں کے لئے یہ کافی نہیں کہ وہ اس وقت خدا کے رسول کی تائید کر رہے تھے جب وہ اس کو جھوٹا سمجھتے تھے یا کم از کم اس کی مدد سے دست کش تھے ؟ ہم اپنے بچہ کی جان کو بچانے والے کو اپنا سب کچھ دینے کے لئے تیار ہو جائیں گے لیکن خدا کے رسول کی حفاظت کرنے والے کے لئے کسی قربانی کے لئے تیار نہیں۔یقیناً یہ بے ایمانی کی علامت ہے۔یہ کھلی اور صاف دنیا داری ہے۔میں اس امر پر زور دے رہا ہوں کیونکہ آپ وہاں جا رہے ہیں جہاں خدا کے رسول کا ایک پرانا خادم کام کر رہا ہے۔جس نے اس وقت اس کا ساتھ دیا جس وقت آپ کے دل میں اس کی کوئی قدر نہ تھی۔میں اسے اس لئے جلد بلوانا چاہتا ہوں کہ ایک ایک کر کے وہ پرانی صورتیں میرے سامنے سے ہٹ گئی ہیں یا ہٹا دی گئی ہیں۔کچھ باقی ہیں مگر میری پیاس بجھانے کے لئے وہ کافی نہیں۔میں تو انہیں شکلوں کو دیکھ کر جینا چاہتا ہوں جنہوں نے مسیح موعود کے چہرہ میں اُس وقت راست بازی کے آثار پائے جب دنیا اس کے چہرے کو جھوٹوں کا چہرہ قرار دیتی تھی۔لوگ میری طرف دیکھتے ہیں حالانکہ میں تو اصلاح کے مقام پر کھڑا ہوں۔اور کون ہے جو مجھ سا دل رکھتا ہے۔پہلے میرے جیسا بے کینہ دل لائے پھر میری طرح دوسروں کے نقص پر گرفت کرے۔پہلے میرے مقام پر کی