زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 122 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 122

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) وہ بھی نہیں بدلتا۔122 جلد اول پہلے مبلغین کی خدمات کا اعتراف مفصل رپورٹیں بھیجتے رہیں اور ان ہدایات کو مدنظر رکھ کر ان کے مطابق رپورٹیں بھیجیں اور یاد رکھیں کہ پہلے کارکنوں کے راستہ میں جو روکیں اور مشکلات تھیں وہ آپ کے راستہ میں نہ ہوں گی۔پس جو آپ کو کامیابی ہو وہ خدا کے فضل سے ان کی کوششوں کے نتیجہ میں ہوگی۔پس ان کے کاموں میں عیب نکالنے کی طرف مائل نہ ہوں بلکہ ان کی خدمات کا دل اور زبان اور قلم سے اعتراف کریں کہ احسان فراموشی اور ناشکری خطرناک جرائم سے ہے۔ہر ایک میں نقص ہوتے ہیں اگر ان میں کوئی نقص نظر آویں تو اسی طرح آپ میں بھی ضرور نقص ہوں گے۔پس ایک دوسرے کے عیب تلاش کرنے میں عمر کو ضائع نہ کریں بلکہ ایک دوسرے کی مدد سے عیبوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔مومن ، مومن کے لئے بمنزلہ آئینہ ہوتا ہے پس چاہئے کہ اس میں اپنی شکل کو دیکھے نہ کہ آئینہ پر حرف گیری کرے۔خلیفہ کی اطاعت زندگی کا اعتبار نہیں اس امر کو خوب یاد رکھیں کہ ہم آدمیوں کے پرستار نہیں خدا کے بندے ہیں۔جو شخص بھی اور جب بھی مسند خلافت پر بیٹھے اس کی فرمانبرداری کو اپنا شعار بنائیں اور یہی روح اپنے زیر اثر لوگوں میں پیدا کریں۔اسلام تفرقوں سے تبہ ہوا اور اب بھی سب سے بڑا دشمن یہی ہے۔کاش ! انسان اس دل کو نکال کر پھینک دیتا جو اسے نفسانیت کی وجہ سے سلسلہ کے مفاد کو قربان کرنے کی تحریک کرتا ہے۔گو بعض دفعہ نیکی کے رنگ میں بھی یہ تحریک ہوتی ہے مگر مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ فَلَيْسَ مِنَّا - 2 سابقون کا ایک حق ہوتا ہے اس حق کو ہماری جماعت نے بالکل نہیں ہے سابقون کا حق سمجھا۔خدا اس کی سزا سے اس کو بچائے۔پیغامیوں کے جدا ہونے سے خیال کر لیا گیا ہے کہ ہر ایک جو بڑا ہے اسے چھوٹا ہو جانا چاہئے۔یہ ایک مرض ہے