حضرت زینب ؓ بنت محمد ﷺ

by Other Authors

Page 12 of 18

حضرت زینب ؓ بنت محمد ﷺ — Page 12

حضرت زینب بنت حضرت محمد علم الله 12 آیا۔آنحضور کے گھر تشریف لائے اور فرمایا یہ ہار میں اس کو دوں گا جو میرے اہل بیت میں سے مجھ کو بہت زیادہ محبوب ہوگا۔سب نے سوچا الله شاید یہ ہار اُم المومنین حضرت عائشہ کو ملے لیکن حضور ﷺ نے وہ ہار حضرت امامہ کے گلے میں پہنا دیا۔حضرت فاطمہ ( جو حضرت امامہ کی خالہ تھیں ) کے انتقال کے بعد حضرت فاطمہ کی وصیت کے مطابق حضرت امامہ کا نکاح حضرت علی سے ہوا۔(11) حضرت زینب حضرت ابو العاص کے اسلام لانے کے بعد سال سوا سال تک زندہ رہیں۔آپ کی وفات کی وجہ آپ کے پیٹ کا وہی زخم تھا جو ہجرت کرتے وقت لگا تھا۔اس طرح سے آپ راہ خدا میں شہید ہونے والوں کے دائرے میں آتی ہیں۔8 ہجری کو آپ کا انتقال ہوا صلى الله رسول اکرم ﷺ نے بہار بن اسود کے لئے قتل کی سزا تجویز کی۔لیکن فتح مکہ کے موقع پر اس نے معافی مانگی تو رسول کریم اللہ نے اپنی چہیتی بیٹی کے قاتل کو بھی معاف فرما دیا۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى محمدٍ۔حضرت عطیہ ، حضرت اُم ایمن، حضرت سودہ ، حضرت ام سلمیٰ نے آپ کو غسل دیا۔جب حضرت زینب کی میت کو غسل دیا جا چکا تو حضور ے کو