حضرت زینب ؓ بنت محمد ﷺ

by Other Authors

Page 13 of 18

حضرت زینب ؓ بنت محمد ﷺ — Page 13

حضرت زینب بنت حضرت محمد علی 13 اطلاع دی گئی آپ مہ نے اپنا تہہ بند عنایت فرمایا اور ہدایت کی کہ اسے کفن کے اندر پہنا دیا جائے چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔غسل کا طریق بتلاتے ہوئے حضور علیہ نے فرمایا پہلے ہر عضو کو تین بار یا پانچ بار غسل دو اور اس صلى الله کے بعد کافور لگاؤ اور یہ بھی روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ام عطیہ ؟ میری بیٹی کو اچھی طرح کفن میں پہیلینا۔اس کے بالوں کی تین چوٹیاں بنانا اور اسے بہترین خوشبوؤں سے معطر کرنا۔حضرت زینب نت رسول اللہ ہی اللہ کی نماز جنازہ خود حضور ﷺ نے پڑھائی خود قبر میں اترے اور انہیں جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا۔(12) صلى الله آپ ﷺ کے چہرے سے غم اور دکھ کے آثار نظر آتے تھے۔رسول کریم ﷺ نے حضرت زینب اور ان کی تکالیف کو یاد کیا تو خدا سے دعا مانگی اے خدا! تو زینب کی مشکلات آسان کر اور اس کی قبر کی تنگی کو کشادگی میں بدل دے۔“ صد الله حضرت زینب کے انتقال کے بعد حضرت ابوالعاص بہت افسردہ و مغموم رہنے لگے اور تھوڑے عرصے کے بعد آپ کا بھی انتقال ہو گیا۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ اللہ تعالیٰ ان نیک و بزرگ ہستیوں کے درجات بلند کرے اور ہم کو ان کے نیک نمونہ پر عمل کرنے کی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)