حضرت زینبؓ بنت خزیمہ

by Other Authors

Page 5 of 12

حضرت زینبؓ بنت خزیمہ — Page 5

اُم المساکین حضرت زینب بنت خزیمہ 5 آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب کو نکاح کا پیغام دیا تو انہوں نے اپنے نکاح کا اختیار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیا اور اسی سال 3 ہجری میں آپ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آئیں۔یہ نکاح رمضان کے مہینہ میں ہوا۔یعنی ہجرت سے 31 ماہ بعد ہوا۔(6) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا حق مہر بارہ یا ساڑھے بارہ اوقیہ سونا مقرر کیا جو تقریباً چار سو درہم یا پانچ سو درہم کے برابر بتایا جاتا ہے اس وقت حضرت زینب کی عمر 35 سال تھی۔(7) حضرت زینب کے پہلے دونوں نکاح بھی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان میں ہی ہوئے تھے۔آپ نے ابتدائی دور میں اسلام قبول کیا اور شعب ابی طالب میں محصور ہونے والے مسلمانوں میں آپ بھی اپنے پہلے شوہر کے ساتھ قید رہیں(8) حضرت زینب رضی اللہ عما آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں حضرت حفصہ کے بعد آ ئیں۔آپ کے لئے حجرہ بھی حضرت عائشہ اور حضرت حفصہ کے حجروں کے ساتھ تعمیر کیا گیا لیکن آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لمبی رفاقت نصیب نہ ہوئی بلکہ شادی