حضرت زینبؓ بنت خزیمہ — Page 7
اُم المساکین حضرت زینب بنت خزیمہ خاتون ربیع الثانی کے مہینہ میں اپنے مولائے حقیقی سے جاملیں۔آپ کی وفات 4 ہجری میں ہوئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے دو نے آپ کی زندگی میں وفات پائی مگر یہ اعزاز صرف حضرت زینب بنت خزیمہ کو حاصل ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کی نماز جنازہ خود پڑھائی اور مغفرت کی دعا کی۔(اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت خدیجہ کی وفات کے وقت نماز جنازہ فرض نہیں ہوئی تھی ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں حضرت زینب بنت خزیمہ کی تدفین ہوئی اور آپ "جنت البقیع میں دفن ہوئیں۔مدینہ میں وفات پانے والی ازواج مطہرات میں آپ سب سے پہلی خاتون تھیں۔(10) ہمیں بھی دعا کرتے رہنا چاہیے کہ خدا تعالی ہمیں بھی اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایسے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے جن سے مخلوق خدا اور خدا تعالیٰ ہم سے خوش ہو جائے۔آمین