حضرت زینبؓ بنت خزیمہ

by Other Authors

Page 3 of 12

حضرت زینبؓ بنت خزیمہ — Page 3

ام المساکین حضرت زینب بنت خزیمه 3 اور عامر یہ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ آپ ہلال بن عامر بن صعصعہ کے خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔حضرت زینب بنت خزیمہ مکہ میں پیدا ہوئیں۔آپ کی پیدائش بعثت نبوی سے تیرہ سال پہلے ہوئی تھی۔(2) عرب میں رواج تھا کہ نام کے ساتھ ساتھ انسان کی عادات وصفات کے لحاظ سے لوگ اس کو ایک نام دے دیتے ، جسے اس شخص کی کنیت و لقب کہا جاتا تھا تو حضرت زینب بھی اپنی کنیت ام المساکین سے مشہور ہوئیں۔چونکہ آپ غرباء و مساکین کا بہت خیال رکھتی تھیں اور انہیں دل کھول کر کھانا کھلایا کرتی تھیں۔بہت زیادہ صدقہ و خیرات کرنے والی تھیں۔کمزوروں اور یتیموں کی خبر گیری کرتیں اور بہت ہی دریا دلی سے ہر وقت اُن کی مدد کو تیار رہتی تھیں۔اس لئے آپ اُم المساکین کے لقب سے مشہور ہو گئیں، یعنی مسکینوں کی ماں۔(3) اللہ تعالیٰ نیک کاموں کو کبھی ضائع نہیں کرتا اور حضرت زینب کی نیکیوں کو بھی خواہ وہ زمانہ جاہلیت میں ہوئیں خدا تعالیٰ نے قدر کی نگاہ سے دیکھا اور ان کی نیکیوں کے انعام کے طور پر آپ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا جیون ساتھی عطا فرمایا۔