حضرت زینبؓ بنت خزیمہ

by Other Authors

Page 6 of 12

حضرت زینبؓ بنت خزیمہ — Page 6

اُم المساکین حضرت زینب بنت خزیمہ 6 کے بعد آپ چند ماہ ہی زندہ رہیں۔بعض تاریخ نگار آٹھ ماہ اور بعض تین ماہ کی رفاقت بتاتے ہیں۔(9) آپ جانتے ہوں گے کہ جنت البقیع وہ قبرستان ہے جو مدینہ میں واقع ہے اور بہت سے صحابہ وصحابیات اس میں مدفون ہیں۔(11) حضرت زینب بنت خزیمہ کی ماں جائی بہن بھی بعد میں حرم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں داخل ہوئیں جن کا نام سیدہ میمونہ تھا۔(12) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ اپنی ازواج مطہرات سے فرمایا کہ میرے بعد سب سے پہلے وہ بیوی مجھے ملے گی جو سب سے زیادہ لمبے ہاتھوں والی ہو گی۔اس بات کا اطلاق بعض لوگوں نے حضرت زینب بنت خزیمہ پر کیا۔آپ بے حد فیاض اور کھلے دل کی مالک واقع ہوئی تھیں۔اسلام لانے سے پہلے بھی آپ بہت سخی تھیں اور صحبت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں آنے کے بعد تو اس میں اور بھی نکھار آ گیا تھا۔مگر یہ غلط ہے کیونکہ آپ نے تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں وفات پائی جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میرے بعد وہ مجھ سے سب سے پہلے ملے گی جو لمبے ہاتھوں والی ہو گی یعنی اس کی فیاضی کی طرف اشارہ تھا۔یہ نیک اور عبادت گزار