حضرت زینب ؓ بن جحش

by Other Authors

Page 9 of 39

حضرت زینب ؓ بن جحش — Page 9

حضرت زینب 9 نام ہے، جس کا بادشاہ نجاشی ایک رحم دل انسان تھا۔اُن سے پہلے بھی پیارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم چند مسلمانوں کو حبشہ کی طرف بھیج چکے تھے چنانچہ جب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے مسلمانوں کا دوسرا قافلہ حبشہ کی طرف جانے لگا تو حضرت زینب اپنے سارے خاندان کے ساتھ اپنے بھائی عبد اللہ بن جحش کی سرکردگی میں حبشہ کی طرف ہجرت کر گئیں۔اس ہجرت میں حضرت زنیب کے تین بھائی ابواحمد، عبید اللہ، عبد الله بن حمنہ اور عبید اللہ کی بیوی ام حبیبہ بنت ابو سلیمان بھی شامل تھیں۔حبشہ میں رہائش کے دوران حضرت زینب کے ایک بھائی عبید اللہ و ہیں فوت ہو گئے۔اس دوران سب نے سُنا کہ اب مکہ کے حالات بہتر ہوگئے ہیں اس لئے اب واپس مکہ چلنا چاہئے۔دوسرے ملک میں یا دوسرے کے گھر میں چاہے کتنی ہی سہولتیں ہوں۔پھر بھی اپنا ملک اور اپنا گھر ہی سب کو اچھا لگتا ہے چنانچہ مکہ سے جو لوگ ہجرت کر کے حبشہ گئے تھے انہیں اپنے وطن کی یاد ہر وقت ستاتی تھی اور وہ اپنے گھروں کو واپس جانے کے لئے بے چین رہتے تھے۔اس لئے جو نہی انہوں نے سُنا کہ اب مکہ میں حالات بہتر ہیں تو حضرت عبداللہ بن جحش اپنے خاندان کو لے کر واپس مکہ آگئے لیکن واپس آ کر انہیں یہ دیکھ کر