ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 68
کس لئے مہدی برحق نہیں ظاہر ہوتے دیر عیسی کے اترنے میں خدایا کیا ہے عالم الغیب ہے، آئینہ ہے تجھ پر سب حال کیا کہوں ملت اسلام کا نقشا کیا ہے رات دن فتنوں کی بوچھاڑ ہے بارش کی طرح گرنہ ہو تیری صیانت تو ٹھکانا کیا ہے الحق الصریح فی حیات اسیح صفحه ۱۳۳ مطبوعہ ۱۳۰۹ ہجری) ۲۔ابوالخیر نواب نورالحسن خان صاحب نے ان ۳ ہجری میں لکھا:۔امام مہدی کا ظہور تیرھویں صدی پر ہونا چاہیے تھا مگر یہ صدی پوری گزرگئی تو مہدی نہ آئے۔اب چودھویں صدی ہمارے سر پر آئی ہے اس صدی سے اس کتاب کے لکھنے تک چھ ماہ گزر چکے ہیں، شاید اللہ تعالیٰ اپنا فضل و عدل و رحم وکرم فرمائے۔چار چھ سال کے اندر مہدی ظاہر ہو جائیں۔(اقتراب الساعۃ صفحہ ۲۲۱) ۳۔اخبار اہل حدیث ۲۶ / جنوری ۱۹۱۲ء صفحہ پر لکھا گیا :- ”خواجہ صاحب (حسن نظامی) نے لکھا ہے کہ ممالک اسلامیہ کے سفر میں جتنے مشائخ اور علماء سے ملاقات ہوئی ، میں نے ان کو امام مہدی کا بڑی بیتابی سے منتظر پایا۔شیخ سنوسی کے ایک خلیفہ سے ملاقات ہوئی، انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اسی ۳۳۰یاء میں امام ممدوح ظاہر ہو جائیں گے۔۴۔علامہ اقبال نے کہا یہ دور اپنے ابراہیم کی تلاش میں ہے صنم کدہ ہے جہاں لا الہ الا الله ( ضرب کلیم)