ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 65
اختلافات کے ساتھ بیان ہیں کہ علامہ ابن خلدون نے صاف کہا کہ سوائے قلیل الدخل کوئی تنقید سے خالی نہیں۔( مقدمه ابن خلدون مطبوعه مصر صفحه ۱۹۱) تا ہم حکمت الہی سے سب باتیں کسی نہ کسی رنگ میں حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے وجود میں ثابت ہو چکی ہیں۔اس لئے بلا شک و شبہ آپ ہی چودھویں صدی میں آنے والے محبت دعصر و امام مہدی ہیں۔اسی لئے آپ فرماتے ہیں:۔مسیح جو آنے والا تھا یہی ہے چاہو تو قبول کرو۔جس کسی کے کان سننے کے ہوں سنے۔یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور لوگوں کی نظروں میں عجیب“۔( تحفہ گولڑویہ ) وقت تھا وقت مسیحا مجسم انتظار بنے لوگ قلبی تمنا رکھتے تھے کہ مجد دعصر، امام مہدی علیہ السلام جلد ظہور فرمائیں تو ہم حاضر ہو کر جناب رسالت مآب کا سلام پہنچا کر اس کی مدد و نصرت میں لگ جائیں۔لیکن وقت آنے پر خود کو اصحاب علم و فضل سمجھنے والے علماء امام مہدی کے مخالف ہو گئے۔یا تو وہ دن جب کہ کہتے تھے یہ سب ارکانِ دیں مہدی موعود اب جلد ہوگا آشکار کون تھا جس کی تمنا یہ نہ تھی اک جوش سے کون تھا جس کو نہ تھا اس آنے والے سے پیار پھر وہ دن جب آگئے اور چودھویں آئی صدی سب سے اول ہو گئے منکر یہی دیں کے منار پھر دوبارہ آگئی احبار میں رسم یہود!