ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 15
نوٹ : عربی متن میں ابتدائی حصہ چھوڑ دیا گیا تھا لیکن ترجمہ سارے حصے کا ہے۔نیز کعبہ سے ٹیک لگا کر بات سے مراد علم تعبیر الرؤیا کے مطابق اسلام پر قائم ہونا ہے۔۔اسلامی ہند کے بلند پایہ شاعر حضرت ناسخ نے سچ کہا۔دیکھ کر اُس کو کریں گے لوگ رجعت کا گماں یوں کہیں گے معجزے سے مصطفے پیدا ہوا رسالت مآب سرور کائنات حضرت محمد مصطفے احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند جلیل آخری زمانے کے مجد داور مسیح و مہدی یا قائم آل محمد کے خالی اور بروزی طور پر بے شمار نام احادیث و روایات نیز صلحائے امت کے بیانات میں مذکور ہیں۔آئندہ صفحات میں ہم اس موعود اقوام عالم یا جرى الله في خلل الانبیاء کا ذکر زیادہ تر امام مہدی علیہ السلام کے نام سے کریں گے۔امام مہدی اور وحی الہی حضرت امام مہدی علیہ السلام کے عالی مقام اور ارفع شان سے ظاہر ہے کہ اس کا زندہ خدا کے ساتھ یا عرش الہی سے ایک زندہ رابطہ قائم ہو۔اُسے وحی والہام سے مشرف کیا جائے۔اور ملائکہ مقربین اس کے پاس آیا کریں اور اس کا دعوی و عمل وحی الہی کی روشنی میں ہو۔(۱) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: أوحى الله إلى عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ “۔کہ خدائے عرش اُس کی طرف وحی نازل کرے گا۔(مسلم جلد ۲ صفحہ ۴۲۱۱ مشکوۃ صفحہ ۴۷۳) (ب) علامہ ابن حجر اہتیمی رحمتہ اللہ علیہ سے دریافت کیا گیا:۔{ 10 }