ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 85 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 85

بیٹریوں سے آزاد کر دے کہ جس میں ہم بچپن سے ہی جکڑے جاتے ہیں“۔( کتاب علم الاخلاق اور تعلیم صفحہ ۹) ۴۔عیسائی حضرات تو انتظار کرتے کرتے ہی تھک گئے ہیں حتی کہ اب وہ مسیح کی آمد شانی“ کے معنے کرنے لگ گئے ہیں کہ مراد اس سے کلیسا کا احیا ء کو ہے۔وغیرہ۔انتظار کرتے کرتے عیسائی محققین نے بہت اندازے لگائے اور بے شمار کتابیں لکھی ہیں۔چند ایک حوالے اس مضمون کے حسب ذیل ہیں۔(۱)۔ایک کتاب عیسائی سکالرز کے بورڈ نے گہرے غور وفکر کے بعد تصنیف کی اور اپنے اندازے بیان کرتے ہوئے شدت انتظار کا اظہار کیا۔مسلمینل دان“ مطبوعہ ۱۸۸۴ء لندن۔۲-THE APPOINTED TIME مطبوعہ لندن صفحه ۱۸۹۶ء ہر گلور میں اپیئر نگ ،مطبوعہ لندن۔کرائسٹس سیکنڈ کمنگ ، مطبوعہ لندن صفحہ ۱۵۔۵ دی کمنگ آف دی لارڈ ، مطبوعہ لندن صفحہ ا۔۔اخبار فری تھنکر لندن، ۷ اکتوبر ۰ ۱۹۰ء۔(ان کے حوالے تحفہ گولڑویہ میں بھی دئے گئے ہیں) ۵۔ایک عیسائی اسکالر نے لکھا۔د ہمیں معلم بھی چاہیے اور پیغمبر بھی۔۔۔۔غالبا ہمیں ایک مسیح کی ضرورت ہے۔۶۔ایک ہندو شاعر جناب تصور ڈرامائٹسٹ لدھیانوی کی پکارے خواہش ہے تیری دید کی ہر جاں نثار کو روز تلاش تیری دل بے قرار کو ہے {10}