ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 83
گھیرا ہوا دل قوم کو فسق و فجور نے مٹنے کو اب ہیں دین کے آثار آئے حد سے بڑھ گئی ہیں مظالم کی سختیاں جتنا بھی جلد ہو سکے سرکار آئے اب انتظار کرتے ہوئے تھک گئے ہیں ہم ڈھلنے لگا ہے سایۂ دیوار آئے اب آبھی جائے گا مرے منتظر امام مدت سے منتظر ہیں عزادار آئے ارمان دید شوق زیارت لئے ہوئے بیٹھے ہوئے ہیں طالب دیدار آئے ( معارف اسلام۔صاحب الزمان نمبر صفحہ ۳۶) ۲۱۔خطاب بہ پروردگار کے عنوان سے سید اختر علی شاہ باقری کی رُباعی اب زمانے نے یہ اندھیر مچا رکھا ہے کفر و الحاد کو ایمان بنا رکھا ہے دیکھ ! اپنی تجھے توحید بچانی ہے اگر بھیج اُس کو جسے پردہ میں چھپا رکھا ہے ( معارف اسلام - صاحب الزمان نمبر صفحہ ۶۸) ل ۴۸۳