ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 82 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 82

آ گئے عیسی بھی شوق دید میں حضرت حجت الٹ دیجے نقاب (۲) حضور ! دید کی حسرت بھی اک قیامت ہے یہ واردات محبت بھی اک قیامت ہے ظہور حشر بداماں ہے آپ کا یہ بجا جناب! آپ کی نیت بھی اک قیامت ہے، ( معارف اسلام - صاحب الزمان نمبر صفحہ ۳۲) ۱۹۔محترمہ ڈاکٹر سید اشرف بخاری صاحبہ ایم۔اے۔پی۔ایچ۔ڈی۔کا مقالہ ”حقیقت منتظر کامل آٹھ صفحات پر مشتمل ہے جو ہر لحاظ سے امام مہدی کے لئے مجسم انتظار ہے۔( دیکھیں معارف اسلام۔صاحب الزمان نمبر صفحہ ۳۷ تا ۴۴) ۲۰۔فدائے اہلِ بیت جناب اثر فرابخاری کا آئیے“ کے زیر عنوان نہایت قیمتی کلام اے جانشین احمد دین ورثه مختار آیئے دار حیدر کرار آئے خدا کے قافلہ سالار آئے دین نبی کے مونس و غم خوار آئے چوتھے فلک حضرت عیسی ہیں منتظر لے کر جلو میں عرش کے انوار آیئے پھر یورشیں ہیں ہم پہ یہود و ہنود کی پھر در پئے ستم ہیں یہ کفار آئے