ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 66 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 66

پھر مسیح وقت کے دشمن ہوئے یہ جبہ دار کیوں عجب کرتے ہوگر میں آ گیا ہو کر مسیح خود مسیحائی کا دم بھرتی ہے یہ بادِ بہار خدا را! بڑے فکر سے سوچئے کہ بچوں کے سردار رسالت مآب محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے حسب فرمان چودھویں صدی میں آنے والا محبد دعصر اور مسیح و مہدی کیوں نہیں آیا؟ جب کہ ساری صدی ختم ہو چکی ہے اور تمام نشانیاں بھی پوری ہو گئیں۔آنے والا حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام کی صورت میں یقینا آچکا ہے۔آج روئے زمین پر کوئی نہیں جو زندہ خدا سے کوئی تازہ اطلاع پا کر اس کی مخالفت کر رہا ہو۔مخالفین محض انسانی اور بشری سوچ سے کام لے رہے ہیں۔ہم فرمودۂ رسول سے ٹکرانے والی ان انسانی اور بشری آوازوں کو قبول نہیں کر سکتے۔حقیقت یہی ہے کہ وقت ہو چکا ، نشانیاں پوری ہو گئیں۔اور زمین و آسمان نے شہادت دے دی کہ آنے والا مجد دعصر، امام مهدی مسیح موعود اور قائم آل محمد ظاہر ہو چکا جس نے کہا وقت تھا وقت مسیحا نہ کسی اور کا وقت میں نہ آتا تو کوئی اور ہی آیا ہوتا ** **